ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریکی شہریوں کے لیے شمالی کوریا کا سفر کرنے پر پابندی کا امکان

امریکی شہریوں کے لیے شمالی کوریا کا سفر کرنے پر پابندی کا امکان

Fri, 21 Jul 2017 22:49:18  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن21جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکہ میں ٹور آپریٹ کرنے والی دو ایجنسیوں کے مطابق امریکہ اپنے شہریوں کو شمالی کوریا کا سفر کرنے پر پابندی عائدکرے گا۔کوریو ٹورز اور ینگ پائنیر ٹورز کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا اعلان 27 جولائی کو کیا جائے گا اور یہ پابندی ایک ماہ کے لیے ہوگی۔دوسری جانب امریکی حکومت نے اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔ینگ پائنیر ٹورز نامی ایجنسی امریکی طالب علم اوٹووارمبیر کولے کرشمالی کوریا گئی تھی۔اوٹو وارمبیر نامی طالب علم کو بعد میں شمالی کوریا میں گرفتارکرکے15سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ انھیں جون میں کومے کی حالت میں امریکہ واپس بھیجا گیا جہاں چند دنوں بعد ان کا انتقال ہو گیا تھا۔چین کی کمپنی نے بعد میں اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی شہریوں کو شمالی کوریا لے کر نہیں جائے گی۔چین کی کمپنی کی جانب سے جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق 'ہمیں ابھی مطلع کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت اپنے شہریوں کو اب ڈی پی آر کے (شمالی کوریا) کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔بیان کے مطابق 'امید کی جا رہی ہے کہ اس پابندی کا اعلان 27 جولائی کو کیا جائے گا اور یہ ایک ماہ کے لیے ہو گی۔ 30دن کیگریس پریڈ کے اختتام کے بعد شمالی کوریا کا سفر کرنے والے کسی بھی امریکی شخص کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔ینگ پائنیر ٹورز کے رون بیرڈ نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی کمپنی کو شمالی کوریا میں امریکی افیئرز کی دیکھ بھال کرنے والی سویڈش سفارت خانے کی جانب سے اس بارے میں مطلع کیا گیا۔سویڈش سفارت خانہ اب شمالی کوریا کو چھوڑنے والے امریکی سیاحوں کی تعداد کو چیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق تین امریکی شہری شمالی کوریا کی حراست میں ہیں۔


Share: